ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں مزدوریونین کے بھارت بند کا ملا جلا رد عمل

بھٹکل میں مزدوریونین کے بھارت بند کا ملا جلا رد عمل

Fri, 02 Sep 2016 19:46:23    S.O. News Service

بھٹکل:2/ اگست(ایس او نیوز)مختلف مسائل کو حل کرنے کی مانگ لےکر مزدور یونین کی طرف سے اعلان کیا گیا بھارت بند کا بھٹکل تعلقہ میں ملا جلا رد عمل  دیکھنے کو ملا ۔

بند کو دیکھتے ہوئے آٹو رکشا، ٹمپو ، نجی بسیں وغیرہ سڑکوں سے غائب رہیں، جس کے نتیجے میں دیہی علاقوں کے عوام کی آمد میں کافی کمی دیکھی گئی ۔ شہری سطح پر عوام کوآٹو نہ ہونے کی وجہ سے تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ روزانہ بیلکے ، ماوین کوروے، بندر، منڈلی ، تنگنگنڈی علاقوں سے شہر بھٹکل کو کاروبارکے لئے آنے والی ماہی گیر خواتین کوسواریاں نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سرکاری بسیں دوپہر کے بعد سڑک پر چلتی دیکھی گئیں، البتہ جمعہ کے دن بائک سواریوں کی بھرمار تھی، سرکاری اسکول و کالج حسب معمول کھلی رہیں تو دوکانیں ، ترکاری ، مین مارکیٹ پر کوئی اثر نہیں تھا، بس اسٹانڈ کی کینٹن کے علاوہ تمام ہوٹلوں میں گاہکوں کی کوئی کمی نہیں تھی، قومی شاہراہ پر بڑی گوڈس لاریاں بھی چلتی رہیں، بھٹکل اور مرڈیشور آٹو رکشا ڈرائیور مالکان سنگھ ، ٹمپو مالکان اور ڈرائیور سنگھ ، بجلی مزدور محاذ، پنچایت اور بلدیہ مزدور، سی آئی ٹی یو کے آنگن واڑی ، اکشر داسوھا، آشا سنگھ کے کارکنان نے بند کی حمایت کرتے ہوئےاحتجاجی ریلی نکالی اور اے سی دفترپہنچ کر میمورنڈم پیش کیا گیا۔ سی آئی ٹی یو کے لیڈر سبھاش کوپی کر ، آنگن واڑی کارکنان سنگھ کی سدھا بھٹ پشپاوتی نائک، پدما نائک، شکنتلا آچاری، رکشا سنگھ کے وینکٹیش نائک، کرشنا نائک، جینت نائک، دتاتریہ ، نعیم، سریش ، ٹمپو سنگھ کے صدر گنیش نائک، چندرشیکھر نائک ، ہسکام مزدور فیڈریشن کے سریش دیواڑیگا، بال کرشنا نائک، ستیش نائک، جگدیش نائک، گیتا نائک، چندرکلا نائک، کومل دیواڑیگا، انیتا آچاریہ، منداکنی ہیبار وغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل اے سی چدانند وٹارے نے میمورنڈم کو وصول کیا۔

 


Share: